Geo News
Geo News

Time 13 مئی ، 2024
دنیا

بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے—فوٹو: ارنا
 دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے—فوٹو: ارنا

تہران: بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور  ایران کے درمیان چابہار  بندرگاہ کی تعمیر  اور  انتظامی امور کے 10  سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے پر  ایران کے دارالحکومت تہران  میں دستخط ہوئے۔

ایرانی حکام کے مطابق بھارت چابہار  منصوبے کے  لیے 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔

چابہار  بندرگاہ کے ذریعے بھارت ایران، افغانستان اور  وسط ایشیائی  ممالک تک  تجارت کرے گا، ایران  پر  امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار  بندرگاہ کا کام سست روی کا شکار ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے  وسط ایشیائی خطے تک کراچی اور گوادر بندرگاہوں سےگزرے  بغیر جاسکتا ہے۔