14 مئی ، 2024
پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 18 سے 20 مئی تک گرمی کی یہ لہر شدت اختیار کر جائے گی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ اور پنجاب کے اکثر مقامات پر درجہ حرات 43 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر سمندری ہواؤں کے باعث شدید گرمی نہیں ہوگی البتہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
مون سون کی بارش
موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ ملک کے شمالی حصے میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا اور ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز جون کے آخری دنوں میں ہوسکتا ہے۔