پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا/ فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکومت کی جانب نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے خلاف موبائل فون کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا اور  حکومت کو نان فائلز کی موبائل فون سمز بند کرنے سے روک دیا۔

واضح رہےکہ ملک بھر میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق ہوا ہے جس کے تحت  10 مئی سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 10 مئی کو 5 ہزار نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئی تھیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پراتفاق کیا ہے۔


مزید خبریں :