پاکستان

'آڈیولیکس کیس میں پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ'، جسٹس بابرکا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

اسلام آباد ہائی کورٹ کے  جسٹس بابر  ستار کی جانب سے  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے خط میں کہا کہ آڈیولیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کا پیغام ملا کہ پیچھے ہٹ جاؤ، مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کےطریقہ کارکی اسکروٹنی سے پیچھے ہٹ جاؤ۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے ایسے دھمکی آمیز حربے پرکوئی توجہ نہیں دی،  مجھے نہیں لگا کہ ایسے پیغامات نے انصاف کی فراہمی میں نقصان کا خطرہ پیدا کیا ہو۔

ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ آڈیولیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نےنوٹس کیے، متعلقہ وزارتیں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے کو نوٹس کیے، عدالت نے پی ٹی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس کیے تھے۔

مزید خبریں :