15 مئی ، 2024
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس بٹورتا تھا جب کہ متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈیپورٹ کردیا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔