Time 15 مئی ، 2024
پاکستان

سندھ میں مزید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 47 تک جانے کا خدشہ

تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں آج چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں آج چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی وبالائی سندھ میں کل سے دن میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں آج چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :