Time 16 مئی ، 2024
دنیا

اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملے، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج نے غزہ شہر میں شہریوں کے مجمعے پر بھی میزائل برسا دیے جس سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں کا ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں جی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

رفح اور شمالی غزہ پر چڑھائی کرنے والی اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپوں کے دوران القسام بریگیڈ نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں پر ڈرامائی حملے کی وڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینک کے نیچے بارودی سرنگ نصب کر کے اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

ادھر جنوبی لبنانی علاقے پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا سینیئر کمانڈر شہید ہوگیا۔ حزب اللہ نے جوابی حملے میں اسرائیل کے میرون فوجی اڈے پر درجنوں راکٹ برسا دیے۔

یمن کے حوثی باغیوں نے بھی بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر کامیاب میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب آئرلینڈ رواں ماہ فلسطین کو ریاست تسلیم کر لے گا جبکہ سلووینیا اور اسپین کا بھی رواں ماہ ہی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023  سے اب تک غزہ پر اسرائیل کے سفاکانہ  حملوں کے نتیجے  میں کم از کم 35 ہزار 233 افراد شہید اور 79 ہزار 141 سے زائد ہوچکے ہیں، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیل کی بلاتفریق وحشیانہ بمباری سے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :