پاکستان
03 فروری ، 2013

پشاور سمیت صوبہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان

پشاور … پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، بنوں، رسالپور، کوہاٹ، ڈی آئی خان میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈرہا، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

مزید خبریں :