Time 17 مئی ، 2024
پاکستان

پنجاب میں رواں ماہ، ہیٹ ویو اور بارشوں کا الرٹ جاری

18 مئی تک بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا بھی امکان ہے: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو
18 مئی تک بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا بھی امکان ہے: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

لاہور : پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے )  نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق پنجاب میں  21 سے27 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جب کہ 18 مئی تک بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالا میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں  بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :