دنیا
03 فروری ، 2013

یمن کا ایران سے گولا بارود لانے والے بحری ٹینکرکو قبضے میں لینے کا دعویٰ

یمن کا ایران سے گولا بارود لانے والے بحری ٹینکرکو قبضے میں لینے کا دعویٰ

صنعا…یمن نے ایران سے گولا بارود لانے والے بحری ٹینکرکو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں’سبا‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے چھوٹے ٹینکر کو یمنی سمندری حدود میں روکا گیا۔ تلاشی لینے پر اس میں طیارہ شکن میزائل سام 2 اور سام 3 برآمد ہوئے۔ جہاز ایران سے اسلحہ لے کر یمن آیا تھا اور اس اسلحے کو یمنی ساحل پر خفیہ طریقے سے اتارا جانا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایران میں اسلحہ لدے اس ٹینکر کو آٹھ یمنی جہاز رانوں کے سپرد کیا گیا کہ وہ اسے اپنے ملک کے ساحل تک لے جائیں۔ اس وقت جہاز سے حراست میں لئے جانے والے عملے سے تفتیش جاری ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ساری تفصیل سے میڈیا اور متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :