پاکستان
03 فروری ، 2013

لاہور میں مطلع جزوی طور پرابرآلود ،دوپہر کے بعد بارش کا امکان

لاہور میں مطلع جزوی طور پرابرآلود ،دوپہر کے بعد بارش کا امکان

لاہور …لاہور اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پرابرآلود ہے اور آج دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے،جس سے سردی ایک بار پھر شدت اختیارکرسکتی ہے،۔لاہور میں دو روز سے مطلع جزوی طور پرابرآلود ہے اور ہوائیں بھی چلتی رہی ہیں۔لیکن سردی کی شدت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر کے بعد بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہو جائے گا ، جس سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافے کا امکان ہے ، بارشوں کا نیا سلسلہ منگل کے دن تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :