Time 18 مئی ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گیا

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 2414 فی اونس ہے/ فائل فوٹو
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 2414 فی اونس ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان جیمز  اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 100روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا بازار میں 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 2414 فی اونس ہے۔


مزید خبریں :