Time 16 مئی ، 2024
کاروبار

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 370 ڈالر فی اونس ہے۔
 پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 370 ڈالر فی اونس ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 371 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے  اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 370  ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 370 ڈالر  فی اونس ہے۔


مزید خبریں :