Time 20 مئی ، 2024
دنیا

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونیوالے ایرانی حکام کی لاشیں منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی حکام کی لاشیں جائے وقوعہ سے منتقل کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ گزشتہ روز تبریز شہر سے 100 کلو میٹر دور پیش آیا تھا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان، گورنر مشرقی آذربائیجان اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی سوار تھے۔

ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان اور گورنر تبریز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب ہلال احمر ایران کے سربراہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے کچھ افراد کی لاشوں کو ناقابل شناخت قرار دیا ہے۔

اب سوشل میڈیا پر حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی ایک اور ویڈیو منطر عام پر آئی ہے جس میں ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسٹریچر پر رکھ کر محفوظ مقام پر منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو جنگل میں دشوار گزار راستے سے لاشوں کو منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 


مزید خبریں :