Time 20 مئی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

یامی گوتم اور ان کے شوہر ادتیہ دھر نے انسٹاگرام پرمشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
یامی گوتم اور ان کے شوہر ادتیہ دھر نے انسٹاگرام پرمشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم اور ادتیہ دھر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یامی گوتم اور ان کے شوہر ادتیہ دھر نے  انسٹاگرام پرمشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے  بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم اپنے بیٹے’ویدا ود‘ کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہیں، جس نے  ہندو مذہب کے خاص کے موقع پر اس دنیا میں آنکھیں کھولیں۔

پوسٹ میں جوڑے نے مداحوں سے بچے  کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

اداکارہ کی پوسٹ میں درج تھا کہ ’ہم والدین بننے کے خوبصورت سفر کا آغاز  کر رہے ہیں، بیٹے کے روشن مستقبل  کے منتظر ہیں، ہمارا بیٹا بڑا ہوکر اپنے خاندان اور وطن کے لیے فخر کا باعث بنے گا‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ یامی گوتم نے  جون 2021 میں  بھارتی مصنف، ہدایت کار اور نغمہ نگار ادتیا دھر سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :