خلیجی ممالک میں یامی گوتم کی فلم 'آرٹیکل 370' کی ریلیز پر پابندی عائد

فلم ’آرٹیکل 370’ کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے/ فائل فوٹو
فلم ’آرٹیکل 370’ کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے/ فائل فوٹو

خلیجی ممالک میں  بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی ایکشن پولیٹیکل تھرلر فلم ’ آرٹیکل 370 ‘ پر  پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’آرٹیکل 370’ کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

’آرٹیکل 370 ‘ 2024 کی دوسری بالی ووڈ فلم ہے  جسے ریلیز سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 370   دراصل ایک سیاسی فلم ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت سے متعلق واقعات دکھائے گئے ہیں۔

 فلم ’آرٹیکل 370‘ پیر 23 فروری کو بھارت میں ریلیز  کی گئی ہے ، فلم میں مرکزی کردار اداکارہ یامی گوتم نبھا رہی ہیں جب کہ فلم کے ہدایت کار ادیتیہ سوہاس ہیں۔

اس سے قبل  جنوری میں ریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون کی بھارتی فلم فائٹر کی بھی خلیجی ممالک میں ریلیز روک دی گئی تھی۔

مزید خبریں :