Time 20 مئی ، 2024
دنیا

ایران کے نئے وزیر خارجہ کون ہوں گے؟ نام سامنے آگیا

آئین کے آرٹیکل 135 کے مطابق جب کسی وزارت کا کوئی وزیر نہ ہو تو صدر کسی شخص کا انتخاب کر کے انہیں تین ماہ کے لیے اس وزارت کا سربراہ نامزد کر سکتے ہیں__فوٹو: ایرانی میڈیا
آئین کے آرٹیکل 135 کے مطابق جب کسی وزارت کا کوئی وزیر نہ ہو تو صدر کسی شخص کا انتخاب کر کے انہیں تین ماہ کے لیے اس وزارت کا سربراہ نامزد کر سکتے ہیں__فوٹو: ایرانی میڈیا

ایران کے صدر  ابراہیم رئیسی کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر خارجہ امیر عبداللہیان بھی جاں بحق ہوئے جس کے بعد علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ہیلی کاپٹر کے حادثے میں حسین امیر عبداللہیان کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت نے قائم مقام وزیر خارجہ کا اعلان کر دیا۔

آئین کے آرٹیکل 135 کے مطابق جب کسی وزارت کا کوئی وزیر نہ ہو تو صدر کسی شخص کا انتخاب کر کے انہیں تین ماہ کے لیے اس وزارت کا سربراہ نامزد کر سکتے ہیں۔

محمد مخبر دو ماہ کے لیے ایران کے عبوری صدر مقرر

اس سے قبل ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد کے دو ماہ کے لیے ایران کے عبوری صدر نائب صدر محمد مخبر نے سنبھال لی ہے۔

محمد مخبر کی بطور عبوری صدر تقرری کا اعلان ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

ایران کے سپریم لیڈر کا 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان:

ایران کے سپریم لیڈر نے ملک میں 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران سپریم لیڈر کے مطابق پہلے نائب صدر محمد مخبر آئین کے مطابق ایگزیکٹو برانچ کے انچارج ہیں۔

ایران سپریم لیڈر  نے کہا کہ محمد مخبرکو عدلیہ ،قانون سازاداروں کے سربراہوں کی ہم آہنگی سے انتخابات 50 دنوں کے اندر کرانے ہوں گے۔

مزید خبریں :