Time 20 مئی ، 2024
پاکستان

سردار تنویر الیاس کی نجی مال میں توڑ پھوڑ اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ضمانت منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نجی مال میں توڑ پھوڑ اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ضمانت منظور ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف نجی مال کے سکیورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے پر درج مقدمہ میں مدعی مقدمہ کے ساتھ صلح کے ضمانت منظور کی گئی۔

سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سردار تنویر الیاس کے وکیل سردار شوکت حیات نے مؤقف اپنایا کہ دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہو گیا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل کر دیتے ہیں اور آپ ضمانت کی درخواست دائر کر دیں۔

مدعی مقدمہ ٹیپو سلطان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا، مدعی مقدمہ اور سردار تنویر الیاس کے درمیان صلح نامہ پر دستخط کروائے جس کے بعد عدالت نے سردار تنویر الیاس کی50  ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ تنویرالیاس کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :