Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

آئی ایم ایف نے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں رکھی: وزیر توانائی

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے: اویس لغاری کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے: اویس لغاری کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق 5 کلو واٹ سولرسسٹم کی قیمت پچھلے 2 سال کے مقابلے میں بہت کم ہے، موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم  پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہورہی ہے، آئی ایم  ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 2 سے 3 روپے زیادہ ہوجاتے ہیں جب کہ بجلی  تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں  جس کی وجہ سے  بھی  5 روپے تک کا فرق ہے۔ 

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کچھ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہ رہے ہیں جس سے قیمتوں میں کمی ہوگی، عوام سے درخواست کرتاہوں کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں میں سرمایہ کاری کریں۔


مزید خبریں :