21 مئی ، 2024
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر کہا ہےکہ پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےلیے سنگ میل تھا۔
وزیراعظم نے کہا ابراہیم رئیسی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، ان کی وفات سے پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا، ابراہیم رئیسی کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔