Time 21 مئی ، 2024
کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2398 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2398 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت میں 1630روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2398 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :