Geo News
Geo News

Time 22 مئی ، 2024
کھیل

ثانیہ مرزا کے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ پر کس کا نام لکھا ہے؟

ثانیہ مرزا کو پاکستان میں ناصرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد سے معروف ٹینس اسٹار مزید توجہ کا مرکز بن گئی ہیں__فوٹو: انسٹاگرام/ثانیہ مرزا
ثانیہ مرزا کو پاکستان میں ناصرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد سے معروف ٹینس اسٹار مزید توجہ کا مرکز بن گئی ہیں__فوٹو: انسٹاگرام/ثانیہ مرزا

بھارت کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ خاصی وائرل ہے۔

ثانیہ مرزا کو پاکستان میں ناصرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد سے معروف ٹینس اسٹار مزید توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

متعدد بین الاقوامی برانڈز کی ایمبیسڈر ثانیہ مرزا اکثر اوقات ہی اپنے بیٹے، بھانجی دعا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز سابق ٹینس اسٹار نے نئی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے ثانیہ نے اپنے گھر کے باہر اپنے اور اپنے بیٹے کے نام کی تختی لگائی ہے۔

اس پوسٹ میں کچھ قدرتی مناظر کے ساتھ ثانیہ نے اپنی، دوستوں، بہن اور بچوں کے ہمراہ بھی تصویریں شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر میں ثانیہ مرزا کے کافی مگ کو دیکھا جا سکتا ہے جس پر ’خوش رہنے کا انتخاب کریں‘ جیسے الفاظ لکھے تھے۔

مزید خبریں :