Time 22 مئی ، 2024
پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں شدیدگرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام بےحال ہوگئے

ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور  بجلی کی لوڈشیڈنگ  سے عوام بے حال ہوگئے۔

سندھ اور  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو سے شہری پریشان ہیں۔ شہریوں نے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کے کولر رکھ دیے۔

 ملک کے بیشتر  شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بڑھتی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔

شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہےکہ گرمی میں لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔

لاہور کے شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے اور  دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں لائٹ بند رہتی ہے۔

 پشاور شہر میں 8 اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں کاروبار  زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے  وہیں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام احتجاجی مظاہرے بھی کر رہے ہیں۔

حیدرآباد کے شدید گرم موسم میں حیسکو کی جانب سے 12 گھنٹوں سے زائد بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ سکھر شہر میں 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی معطل رہتی ہے۔

ضلع ہنگو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ سخت گرمی میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکی ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق ضلع ہنگو میں 7ارب کے بقایاجات ہیں جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :