Time 23 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی میں گرمی کی شدت جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے: محکمہ موسمیات

کراچی میں گرمی کی شدت جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے: محکمہ موسمیات
کراچی میں مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے کا امکان نہیں: چیف میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ میں گرمی کا دورانیہ جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بالائی سطح پر موجود ہوا کے زائد دباؤ سے ملک کے اکثر مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتے تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے، کراچی میں مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے کا امکان نہیں جب کہ شہر میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے اور بالائی سندھ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی تک رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ کل تک ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوکر آئندہ آنے والے دنوں میں سمندری طوفان بن سکتاہے جب کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا پاکستان کے موسم پر کوئی اثر نہیں۔

مزید خبریں :