Time 23 مئی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون 16 پرو ماڈلز کے کیمرا سسٹم گزشتہ سال سے کتنے مختلف ہوں گے؟

آئی فون 16 پرو ماڈلز کے کیمرا سسٹم گزشتہ سال سے کتنے مختلف ہوں گے؟
آئی فون 16 سیریز ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے / فوٹو بشکریہ 9 ٹو 5 میک

ایپل کی نئی آئی فون 16 سیریز کے فونز ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگران کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس کے کیمرا سسٹم میں نمایاں اپ گریڈز کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 16 پرو میکس میں 12 میگا پکسل کی بجائے 48 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہوگا۔

اسی طرح فون کے مین کیمرے کے لیے بھی پہلے سے بہتر سنسر استعمال کیا جائے گا، مگر وہ 15 پرو میکس کی طرح 48 میگا پکسل کا ہی ہوگا۔

فون کے تیسرے 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں کی جا رہی۔

آئی فون 16 کے کیمرا سسٹم میں بھی 2 اپ گریڈز کی جا رہی ہیں۔

اس ماڈل میں بھی 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹیلی فوٹو کیمرے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

اس نئے ماڈل میں موجود ٹیلی فوٹو کیمرے سے 5x زوم کرنا ممکن ہوگا، جو گزشتہ سال کے ماڈل سے ممکن نہیں۔

البتہ آئی فون 16 پرو کے مین کیمرے کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اس طرح کی لیکس کی تصدیق نہیں کی جاتی مگر اس سے پہلے بھی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس میں 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے کا اضافہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :