Geo News
Geo News

پاکستان
03 فروری ، 2013

کوئٹہ : تخر یب کار ی کی کوشش ناکام ، سائیکل میں نصب بم ناکارہ

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرفرنٹیئرکور نے سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا کر شہر میں تخر یب کار ی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ ولی جیٹ کے قر یب نامعلوم مسلح افراد نے سائیکل میں ٹائم بم نصب کر کے اس کو جھاڑیوں میں چھپا رکھا تھا فرنٹیئرکور نے شک ہونے پر روڈ بند کر دیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا جنھوں نے موقع پر پہنچ کر دیسی ساختہ ٹائم بم ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ۔بم میں آٹھ کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا واقعہ کے بعد مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :