Time 24 مئی ، 2024
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: بیوی کی موت کے بعد شوہر کو ساس سے محبت ہوگئی، سسر نے دونوں کی شادی کروادی

کہا جاتا ہے کہ محبت کبھی بھی اور کسی بھی شخص سے ہو سکتی ہے لیکن اپنی ہی ساس سے محبت اور  پھر اس سے شادی کر لینا شاید بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو۔

حال ہی میں ایک بھارتی شخص نے ساس سے محبت کے بعد سسر کی رضامندی سے شادی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکندر یادیو نامی بھارتی شخص بیوی کی موت کے بعد دو بچوں کے ہمراہ بھارتی ریاست بہار کے ہیرا موتی گاؤں میں اپنے سسرال جاکر رہنے لگا، اس دوران 45 سالہ سکندر اور ان کی 55 سالہ ساس گیتا کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے اور ان کے خفیہ تعلقات کی خبریں گاؤں میں پھیلنے لگیں۔

رپورٹس کے مطابق گیتا کے شوہر کو بھی دونوں پر شک رہنے لگا تاہم ایک روز گیتا کے شوہر  نے داماد اور اپنی بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، اشتعال میں آکر  گیتا کے شوہر  نے معاملہ  پنچایت کے سامنے رکھ دیا اور حل طلب کرنے کی درخواست کی۔

 سکندر اور گیتا نے پنچایت کے سامنے  اپنی محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد پنچایت دونوں کی شادی کیلئے رضامند ہوگئی، گیتا کا شوہر بھی اس حل پر راضی ہو گیا۔

حال ہی میں وائرل ہوئی ویڈیو میں سکندر کو گیتا کی مانگ  میں بار  بار سندور لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گیتا کے سابق شوہر  کا کہنا ہے کہ دونوں کی شادی انھوں نے خود کروائی ہے اور وہ اس پر بےخوش بھی ہیں کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :