Time 25 مئی ، 2024
پاکستان

’نیم کے درختوں کا شہر ‘کس شہر کو کہا جاتا ہے؟

تھرپارکر میں ایک شہر ایسا بھی ہے جو نیم کے درختوں کا شہر کہلاتا ہے اور شدید گرمی کے موسم میں درختوں کی یہ چھاؤں سائبان سے کم نہیں۔

ضلع تھرپارکر کا شہر اسلام کوٹ سندھ بھر میں نیم کے درختوں کے حوالے سے اپنی شناخت رکھتا ہے، یہ درخت سابقہ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی انجہانی مکھی نھالچند نے سال 1960 میں اپنی چیئرمین شپ کے دوران لگوائے اور خوب آبیاری کی۔

یہ درخت 6  دہائیاں گزرنے کے بعد جہاں شہر کی خوبصورتی کی علامت ہیں، وہاں اس جھلسانے دینے والی گرمی میں مسافروں و مزدوروں کیلئے  سایہ فراہمی کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان درختوں میں سے متعدد تجاوزات کی زد میں بھی آگئے ہیں جنہیں بچانے اور مزید درخت لگانے کے اشد ضرورت ہے تاکہ ماحول کی بہتری سمیت شہر کی ان درختوں سے منسوب شناخت برقرار رہ سکے۔

مزید خبریں :