پاکستان

مرکزی سیکرٹریٹ میں آپریشن اور سیل کرنےکیخلاف پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

مرکزی سیکرٹریٹ  میں آپریشن اور سیل کرنےکیخلاف پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی
جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے: فائل فوٹو

تحریک انصاف نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ کو  سیل کیے جانے  اور  سی ڈی اے کی جانب سے  آپریشن کے خلاف  اسلام آباد ہائیکورٹ  سے  رجوع کرلیا۔ 

پی ٹی آئی نے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کے خلاف درخواست جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیربلوچ کے ذریعے دائر کی ۔

درخواست  میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب  سے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار  دینےکی استدعا کی گئی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے  اور   آئی جی اسلام آباد کو  فریق بنایا گیا۔ 

یاد رہے کہ دو روز قبل سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف  آپریشن کے دوران  پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا تھا اور تحریک انصاف کا دفتر بھی سیل کردیا تھا، سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کیا تھا۔


مزید خبریں :