25 مئی ، 2024
یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے رفح میں فوجی آپریشن روکنے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کرے۔
فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہونا ضروری ہے اور فریقین اس کے پابند ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنےکا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کا رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔