Geo News
Geo News

کھیل

قومی ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے خبروں پر پی سی بی کا ردعمل

قومی ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے خبروں پر  پی سی بی کا ردعمل
فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے خبروں پر  پی سی بی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ  پاکستان ٹیم کا نائب کپتان  مقرر  نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  جمعےکو  ہونے والے اجلاس میں سلیکشن کمیٹی نے نائب کپتانی پر غور کیا تھا لیکن کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی گئی تھی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سلیکٹرز نے نائب کپتانی کے لیے شاہین آفریدی سے بات کی تھی تاہم  شاہین نے عدم دلچسپی ظاہر کی جس کے بعد بات آگے نہیں بڑھ سکی۔