26 مئی ، 2024
بنگلادیش نے امریکا کو 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ امریکا نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے پریری ویو میدان پر کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے میزبان امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
امریکا نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 104 رنز بنائے جبکہ بنگلادیش نے ہدف 12 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کو 6 رنز سے ہرا یا تھا۔
یوں امریکا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔