26 مئی ، 2024
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ تنظیم کے جنگجوؤں نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا اور کئی کو قیدی بنایا۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے صہیونی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگانے کے لیے آمادہ کیا اور پھر کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان کی جانب سے قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے فوجیوں کو قیدی بنانے کے دعویٰ کی تردید کی گئی ہے۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔