Time 27 مئی ، 2024
دنیا

سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کردیا

سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کردیا
فوٹو: سعودی محکمہ خارجہ

سعودی عرب نے 12 سال  کے طویل عرصے کے بعد شام میں فیصل المجفیل کو اپنا نیا سفیر تعینات کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں شام میں خانہ جنگی کہ بعد سعودی عرب نے وہاں پر سفارت خانہ بند کر کے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

سعودیہ نے اس سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا جبکہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔

شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو عرب ممالک کی طرف سے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات بحالی کیلئے اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :