Time 27 مئی ، 2024
کاروبار

’پہلا گھر خریدنے والے شہری پر ٹیکس لگانا زیادتی ہوگی‘، گریٹ ڈیبیٹ میں آباد چیئرمین کی گفتگو

’پہلا گھر خریدنے والے شہری پر ٹیکس لگانا زیادتی ہوگی‘، گریٹ ڈیبیٹ میں آباد چیئرمین کی گفتگو
فوٹو: فائل

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین عاصم سم سم نے کہا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والے شہری پر ٹیکس لگانا زیادتی ہوگی۔

جیو نیوز کے خصوصی پروگرام گریٹ ڈٰیبیٹ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پہلا مکان لینے کیلئے حکومتیں مدد دیتی ہیں، کیا پانچ سال کی قسطوں پر فلیٹ لینے والے غریب سے ٹیکس لیں؟

معاشی اصلاحات سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ املاک کی ایف بی آر ویلیو اور مارکیٹ ویلیو کے فرق کو بتدریج کم کیا جائے۔

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ حکومت ٹیکس لینے میں سنجیدہ ہی نہیں۔ حکومت کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ٹیکس لینے کے بجائے آئی ایم ایف کو چکر دے کر پیسے پکڑ لے۔

انہوں نے کہا کہ شاپ ایکٹ کے مطابق دکانوں کی رجسٹریشن کے بغیر فکسڈ ٹیکس نہیں لیا جا سکتا۔

ماہر معاشیات عمار حبیب کا کہنا تھا کہ ٹرانزیکشنز کی ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر معیشت کو دستاویز نہیں کیا جاسکتا، پاکستان سے کہیں کم خواندگی والے ملکوں کی معیشت بھی ڈیجیٹلائیزڈ ہوچکی ہے۔ بھارت کے ایک شہر پونے کی پراپرٹی ٹیکس کلیکشن پاکستانی پنجاب سے زیادہ ہے۔

گریٹ ڈيبیٹ میں بات چیت کے دوران کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس لگانے سے پہلے ہم سے بات کی جائے اگر ٹیکس دیا بھی تو وہ قرضوں پر سود کی ادائیگی اور حکمرانوں کی عیاشی میں جائے گا۔

مزید خبریں :