Time 27 مئی ، 2024
کاروبار

پنجاب حکومت کی بیکری مالکان کو قیمتوں میں کمی کیلئے آج کی ڈیڈ لائن

پنجاب حکومت کی بیکری مالکان کو  قیمتوں میں کمی کیلئے  آج کی ڈیڈ لائن
بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے، کیک رسک، بسکٹ، بن اور کیک کی قیمتیں بہت زیادہ لی جا رہی ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مالکان کو   آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ 

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں آٹے اورفائن میدے کی قیمتوں میں 47 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق  آٹا اور فائن میدا سستا ہوگیا مگر  بیکری آئٹمز  میں ایک روپے کی بھی کمی نہ ہوئی، مالکان کو قیمتوں میں کمی کیلئے آج  تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلا امتیاز  آپریشن ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے،  کیک رسک، بسکٹ، بن اور  کیک کی قیمتیں بہت زیادہ لی جا رہی ہیں۔ 

ذارئع محکمہ خوراک کے مطابق  ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی۔ 


مزید خبریں :