Time 27 مئی ، 2024
دنیا

بھارت: ووٹ ڈالنے کیلئے جانیوالے 71 سالہ بزرگ کو ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا

بھارت: ووٹ ڈالنے کیلئے جانیوالے 71 سالہ بزرگ کو ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا
فوٹو: فائل

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن جانے والے  71 سالہ بزرگ کو ہاتھی نے کچل کر ہلاک کر دیا۔

بھارت کے عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ہفتے کو 6 ریاستوں اور وفاق کے زیرِ انتظام 2 علاقوں میں مجموعی طور پر 58 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کے مشرقی ضلع سنگھبھم کے گاؤں میں 71 سالہ بزرگ پر ہاتھی نے اس وقت حملہ کیا جب وہ گاؤں سے دور پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے جنگل سے گزر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہاتھی نے بزرگ شخص پر حملہ کیا اور انہیں کچل کر ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی گاؤں والوں کو ہاتھی کے حملے کی خبر ہوئی تو انہوں نے محکمہ جنگلات کو آگاہ کیا۔

حکام اور پولیس اہلکار جائے وقوع پہنچے اور بزرگ کی لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال پہنچایا۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے بزرگ کے اہل خانہ کو 25 ہزار روپے کا چیک دیا گیا تاکہ وہ آخری رسومات ادا کرسکیں۔   

واضح رہے کہ 6 مرحلے پورے ہونے پر لوک سبھا کی 543 میں سے 486 نشستوں کے لیے ووٹنگ مکمل ہو گئی۔

6 مرحلے مکمل ہونے کے بعد آخری مرحلہ یکم جون ہو گا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی ہو گی ،نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے 

مزید خبریں :