28 مئی ، 2024
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آئندہ ماہ کے آغاز میں چین کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ چین کے دوران پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پر گفتگو کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی چین جائیں گے۔