04 فروری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو توہین عدالت کیس میں وکیل کرنے کے لیے 12 فروری تک مہلت دے دی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، چیئرمین نیب فصیح بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں وکیل کرنے کی مہلت دی جائے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنی مہلت دی جائے کیا سات دن کا وقت کافی ہو گا؟ چیئرمین نیب نے موقف اختیار کیا کہ وہ اِس دوران وکیل کرنے کی کوشش کریں گے ،دوسری طرف نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ تین رکنی بنچ یہ سماعت کر رہا ہے، دو رکنی بنچ دوسرے معاملات بھی دیکھ رہا ہے لہٰذا یہ لارجر بنچ ہی بنتاہے، مزید سماعت 12 فروری کو ہو گی۔