Geo News
Geo News

پاکستان
04 فروری ، 2013

ن لیگ و دیگر جماعتوں کا الیکشن کمیشن سے اظہار یک جہتی

ن لیگ و دیگر جماعتوں کا الیکشن کمیشن سے اظہار یک جہتی

اسلام آباد…جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں اورالیکشن کمیشن کااجلاس6فروری کوہوگا، الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانے کیلئے پہلے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا پھر الیکشن کمیشن تک مارچ اور الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن پراعتمادہے،کراچی کے عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے اس موقع پرن لیگ کے راہنما سلیم ضیاء نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ سب کے اتفاق رائے سے فخروبھائی منتخب ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے7رکنی وفدنے اپنی یادداشت الیکشن کمیشن میں پیش کردی ہے،سلیم ضیا ء نے مزید کہا کہ ووٹروں کی تصدیق کیلئے گھرگھرفوج نہیں بھیجی جارہی تاہم ہماری یہ کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن کوکوئی ڈرانے یادھمکانے کی جرات نہ کر سکے ۔

مزید خبریں :