پاکستان
27 فروری ، 2012

جوہری اثاثے سلامتی کے ضامن ہیں، تحفظ کیا جائیگا، جنرل (ر)قدوائی

جوہری اثاثے سلامتی کے ضامن ہیں، تحفظ کیا جائیگا، جنرل (ر)قدوائی

اسلام آباد… ملک کے غیرروایتی دفاعی پروگرام سے متعلق پاک فوج کی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرد خالد قدوائی نے کہاہے کہ جوہری اثاثے ، ہماری سلامتی کے ضامن ہیں، انکا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹنٹ جنرل ریٹائرد خالد قدوائی نے اسلام آباد کے قریب خطہ پوٹھوہار میں اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کی خصوصی فورس کی تربیتی مشقیں دیکھیں ، انہوں نے تربیت کے معیار کو سراہا اور اپنے خطاب میں کہاکہ اعلی درجے کی تیاری ہی ، قومی اثاثوں کو خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہی، مشقوں کے جائزے کے دوران ڈی جی سکیورٹی میجر جنرل محمد طاہر اور دیگر فیلڈ کمانڈر بھی ڈی جی ، ایس پی ڈی کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں :