Time 29 مئی ، 2024
کاروبار

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بحال

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز  بحال
فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  اب تک 65 ہزار  نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں  سے شیئرکیا گیا، ٹیلی کام کمپینوں کو نان فائلرزکی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق  مجموعی طور  پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیارکی گئی تھی۔

خیال رہے کہ  انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز  بتدریج بند کرنےکا فیصلہ ہوا تھا۔


مزید خبریں :