Time 29 مئی ، 2024
کھیل

پاکستان والی بال ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دیدی

پاکستان والی بال ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دیدی
فوٹو: پاکستان والی بال فیڈریشن 

پاکستان والی بال ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے ہرایا، پاکستان کی فتح کا اسکور 26-24 ، 25-19 اور 25-23 رہا۔

 اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 25-22، 25-22 اور 25-20 سے شکست دی تھی۔

 پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :