Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان میں اسکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف

شمالی وزیرستان میں اسکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف
شاخیمار کے علاقے میں گرلز مڈل اسکول کو منگل کو آگ لگائی گئی تھی جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں اسکول جلانے میں استاد کے ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق شاخیمار کے علاقے میں گرلز مڈل اسکول کو منگل کو آگ لگائی گئی تھی جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 5 ملزمان نے رات کواسکول میں داخل ہوکرکمروں میں آگ لگائی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ استاد کی ایماء پر طالبات کو ہراساں کرنے اور خوف پھیلانے کے لیے آگ لگائی گئی۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینے میں بھی تعلیم دشمنوں نے اسی اسکول پر فائرنگ کرکے سولر سسٹم کو کافی نقصان پہنچایا تھا، اسکول میں تقریباً 400 سے زیادہ بچیاں زیر تعلیم ہیں۔

اہل علاقہ نے واقع پر مایوسی کا اظہار کیا اور اسکول کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :