پاکستان
27 فروری ، 2012

جامعہ کراچی میں طلبا تنظیموںمیں تصادم، 12زخمی

جامعہ کراچی میں طلبا تنظیموںمیں تصادم، 12زخمی

کراچی… جامعہ کراچی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم ہو ا ہے جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد تدریسی عمل معطل ہو گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے رینجرز نے شیلنگ بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقع تصادم پوسٹر لگانے پر پیش آیا جس کے دوران دونوں طلباء تنظیموں کی جانب سے ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے دو طلباء کو ان واقعات میں ملوث ہونے پر حراست میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :