04 فروری ، 2013
اسلام آباد…رحمان ملک کی دہری شہریت کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی۔کراچی کی مقامی عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت 15فروری تک ملتوی کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت سے متعلق کیس میں بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر فیصلے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس عدالت بھیجا تھا۔عدالت سے رحمان ملک نے پچاس ہزار کی ضمانت لے رکھی ہے۔