04 فروری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن اور آوٴٹ آف ٹرن پروموشن کیس کو کراچی بدامنی کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل بینچ نے ڈیپوٹیشن اور آوٴٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک نے مہلت طلب کرتے ہوئے عدالت کو آگا کیا کہ ڈیپوٹیشن اور آوٴٹ آف ٹرن پروموشن سے متعلق بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جاچکاہے۔عدالت نے سماعت 6 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کو کراچی بدامنی کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔سپریم کورٹ کا لارجر بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 6 فروری کو کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت کرے گا۔