Geo News
Geo News

دنیا
04 فروری ، 2013

مذاکرات کے خواہش مندہزاروں طالبان نے رابطے کئے ہیں،حامد کر زئی

مذاکرات کے خواہش مندہزاروں طالبان نے رابطے کئے ہیں،حامد کر زئی

لندن…افغان صدر حامد کر زئی نے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کے بعدطالبان سے مذاکرات کا عمل پیچیدہ ہوگا،ہم سے ہزاروں طالبان نے رابطے کئے ہیں جومذاکرات چاہتے ہیں،لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کر زئی نے کہا کہ ہم پاکستان کے تعاون سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔افغانستان میں امن تب ہی بحال ہوگاجب جنگ کرنیوالے بیرونی عناصرسے معاہدے ہونگے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج آناشروع نہیں ہوئے۔

مزید خبریں :