30 مئی ، 2024
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونےکا فیصلہ کرلیا۔
آئی پی پی ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں دو وزارتیں مانگ لی ہیں جس میں شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کیلئے وزارتوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب (ن) لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی پی پی کو ایک پارلیمانی سیکرٹری یا کسی محکمے کی چیئرمین شپ دی جائےگی جب کہ اس سلسلے میں علیم خان کی وطن واپسی پر (ن) لیگ کے ساتھ معاملات طے کیے جائیں گے۔