04 فروری ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے ماڑیپور میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروایاں کر تے ہو ئے ٹارگٹ کلر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور ہینڈ گرنیڈ بر آمد کر لیئے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے ماری پور اور مچھر کالونی میں دو کارروائیوں کے دوران ٹارگیٹ کلر سمیت 9 ملزمان گرفتار کیئے گئے ہیں ملزمان ٹارگٹ کلر۔بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے گرفتار ملزمان میں محمد قاسم پر حکومت سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 4 کلاشن کوف 9 دستی بم۔ٹی ٹی پستول گولیاں اور منشیات بر آمد کر کے مقدمات قائم کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزمان 50 کے قریب مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔